یوکرین میں شہری تنصیبات کو کس نے نشانہ بنایا؟ روس کا بیان سامنے آگیا


 


روس نے یوکرین میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا الزام مسترد کر تے ہوئے اسے ماسکو کے خلاف مغربی پروپیگنڈہ قرار دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس کی مذمت کو دُہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہا گوٹریس نے کیف واقعے کی مذمت کی لیکن سیوستاپول حملے پر خاموشی کیوں؟

اقوام متحدہ میں روسی مندوب نے کہا کہ یوکرین میں کچھ ہو تو گوٹریس اور ان کے ترجمان فوری مذمت کو آتے ہیں، کیف میں بچوں کے اسپتال کو ناروے کے دیے گئے میزائل نظام نے نشانہ بنایا۔

روس نے کہا ناروے بتائے اس نے یوکرینی فوج کو اجازت دی کہ میزائل نظام رہائشی علاقے میں رکھیں، ناروے بتائے یوکرینی فوج کو اجازت دی تھی کہ کیف میں بچوں کو اسپتال نشانہ بنائے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین میں شہری تنصیبات پر حملے کی خبروں کو پراپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں حالیہ نقصان یوکرینی ائیر ڈیفنس سسٹم میزائل گرنے سے ہوا۔

امریکا میں تعینات روس کے سفیر نے بھی کیف میں بچوں کے اسپتال پر حملے کو روس مخالف پراپیگنڈہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل روس اور یوکرین کی جانب سے ایک دوسرے پر میزائل حملے کیے گئے تھے، یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے روس پر شہری تنصیات اور بچوں کے اسپتال کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی اور پھر اگلے ہی روز یوکرین کی جانب سے بھی روس کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post